طوفانی ہوائیں اور سخت سردی ، کئی یورپی شہروں میں معمولات زندگی درہم برہم
برسلز (اے پی پی) طوفانی ہواؤں اور سخت سردی کی لہر کے باعث کئی یورپی شہروں میں روز مرہ کی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق منفی درجہ حرارت اور شدید برفباری کے نتیجے میں کئی مقامات پر سڑکیں بلاک ہونے اور حادثات کی رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں۔ مغربی جرمنی میں گاڑی کے ایک حادثے میں ایک بیس سالہ شخص ہلاک ہوا ہے، جبکہ جنوبی حصے میں دو ٹرکوں کے تصادم میں قریب پانچ لاکھ یورو کا نقصان ہوا ہے۔ سویڈن میں ایک ریل گاڑی کے انجن میں نقص کی وجہ سے قریب ایک سو مسافروں کو رات ایک چھوٹے سے سٹیشن پر گزارنا پڑی۔ طوفائی ہواؤں کا یہ سلسلہ اب بیلاروس کی جانب بڑھ رہا ہے۔