پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ کے تحت تین روزہ مذاکرات کل سےاسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کی تیاری کر لی ہے۔
پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ کے تحت ہر تین ماہ بعد ہونے والے ان مذاکرات میںرواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
مذاکرات میں پہلے دو روزتکنیکی اور آخری روز پالیسی سطح پر بات چیت کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کی نمائندگی مشن چیف جیفری فرینک کریں گے جبکہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کریں گے۔ ان کے ساتھ اقتصادی ٹیم میں ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق،گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور اور چیئرمین ایف بی آر بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اخراجات اور کم وصولیوں کے باعث آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کی بھی بات کی جائے گی۔ پاکستان اب تک آئی ایم ایف کو سات ارب ساٹھ کروڑڈالر کے اسٹینڈ بائے قرضوں کے تحت نو
قسطوں میں دو ارب دس کروڑ ڈالر ادا کر چکا ہے۔