سوئی گیس کا نظام تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے،اگر گھریلو صارفین کوہی گیس سپلائی بحال رہے توغنیمت ہوگی۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز عارف حمید
لاہورمیںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ سخت سردی کے باعث گیس کی طلب میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے اورگیس کا شارٹ فال گیارہ سو پچاس ملین کیوبک فٹ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔عارف حمید نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس کا نظام تباہی کے دہانے پرپہنچ چکا ہے تاہم گھریلو صارفین ان کی اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
ہر حال میں سسٹم چلانا چاہتے ہیں اور سخت سردی میں اگر گھریلو صارفین کوہی گیس کی سپلائی بحال رکھ پائیں تویہ بھی غنیمت ہوگی۔
ایم ڈی سوئی ناردرن نے کہا کہ اس وقت گیس کے نئے کنکشنز کےلیے گیارہ لاکھ درخواستیں زیر التوا ہیں تاہم رواں سال جون تک چار لاکھ نئے گیس کنکشن لگائے جائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ محکمہ سوئی گیس اگلے ماہ گھریلو صارفین کےلیے آسان اقساط پر سولر انرجی ہیٹر اور گیزر منصوبہ متعارف کروائے گا۔