وسیلہ روزگار پروگرام کے تحت عوام کو بہتر روزگار کے لیے پیروں پر کھڑا ہونا سکھائیں گے۔ دس ہزار افراد کو روزگار کے قابل بنادیا ہے۔ صدر آصف زرداری
کراچی میں وسیلہ حق اور وسیلہ روزگار پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دس ہزار نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنادیا ہے جبکہ مزید ہزاروں کو ہنر مند بنایا جائے گا تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔ اس پروگرام کے تحت بیرون ملک افراد کو بھی روزگار فراہم کیا جائے گا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ستر لاکھ افراد کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے تاہم ملکی آبادی کے تناسب سے پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیلہ حق اور روزگار پروگرام مکمل طور پر مقامی تخلیق ہے جس کی افادیت کو بین الاقوامی طور پر بھی تسلیم کیا گیا ہے جبکہ ماضی میں بیرون ممالک سے پروگرام درآمد کیے جاتے تھے۔