ایرانی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکام نے جاسوسی کے الزام میں ایک امریکی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے، خاتون غیرقانونی طورپرزمینی راستے سے ایران میں داخل ہوئی۔
روزنامہ ایران کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کو ایک ہفتہ پہلے ایران کے شمال مغربی صوبے نوردوزکی سرحد سے گرفتارکیا گیا۔ پچپن سالہ ہال تالیان نامی خاتون آرمینیا سے آئی تھی۔ ایرانی حکام نے ابھی تک امریکی خاتون کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔ خدشہ ہے کہ ایرانی حکام کی تصدیق کے بعد امریکہ اورایران کے تعلقات مزید خراب ہوجائیں گے کیونکہ ایران نے پہلے ہی دو امریکی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتارکررکھا ہے۔