30 دکانیں سیل،مجموعی طور پر 6لاکھ72ہزار روپے سے زائد جرمانہ

Feb 07, 2025

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر عامر رشید اور سیکٹر ی سجاد نذیر کے احکامات پر فوڈ سیکشن کے فوڈ انسپکٹر سہیل اکرام کی سربراہی میں ٹیم نے جنوری 2025 میں مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کرتے ہوئے 150 سے زائد دکانوں کو چیک کیا اور 32 دودھ دہی، ٹی سٹال،ہوٹلوں / بیکریوں کو ناقص اور غیر معیاری صفائی کی وجہ سے مجموعی طور پر 6لاکھ72ہزار روپے سے زائد جرمانہ کیا اور30 دکانوں کو سیل کر دیا،انہوں نے تمام دکانداروں کو اپنے سٹاف کے میڈیکل ٹیسٹ مکمل کروانے کی ہدایت کی اور ٹریڈ لائنس اور میڈیکل سرٹیفکیٹ مکمل نہ کرنے والے دکانداروں کو بھی تنبیہ کی،درجنوں دیگر دوکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے اشیا خردونوش کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کا کہا،انچارج فوڈ برانچ سہیل اکرم کا کہنا تھاکہ فوڈ سیکشن کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر فوڈ چین کی چیکنگ کے عمل کو یقینی بنائے ہوئے ہے  اور غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اہلیان کینٹ کو  معیاری فوڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزیدخبریں