پولیو ٹیموں سے جھگڑے،ویکسین پلانے سے انکار،  3 افراد کراچی، 5  کوئٹہ میں گرفتار 

Feb 07, 2025

کراچی؍ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) شیر شاہ کراچی میں پولیو ٹیم سے جھگڑا کرنے پر تین افراد کو حراست میں لے لیا، ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ تینوں افراد نے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار اور ہاتھا پائی کی۔ دریں اثناء کوئٹہ میں 90 افراد نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 افرادگرفتار کر لیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا دئیے گئے۔

مزیدخبریں