واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ دفاع نے شام سے افواج کو نکال کر دوسری جگہوں پر منتقل کرنے کی مختلف تجاویز کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ بات امریکی ٹی وی نے رپورٹ کی،رپورٹ میں امریکی افواج کی شام سے منتقلی کے بارے میں نیا انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ جس نے حال میں اپنی شام میں فوج کی نفری میں اضافہ کیا تھا اب یہاں سے فوج نکالنے پر غور شروع کر چکی ہے۔اس رپورٹ کے بارے میں صدر ٹرمپ اور ٹرمپ انتظامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے اس سے جڑے حکام نے حال ہی میں اس امر میں دلچسپی ظاہر کی ہے کہ شام میں اب فوج کو مزید رکھنے کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے امریکی پینٹاگون نے تین مختلف آپشنز کو سامنے رکھتے ہوئے تجاویز کی تیاری شروع کر دی ہے۔ان تجاویز میں شام سے فوج کی صرف 30 دنوں میں منتقلی، 60 دنوں میں منتقلی کا منصوبہ اور 90 دنوں میں شام سے فوج کو نکال لے جانے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان تینوں آپشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیاری کی جارہی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا شام سے افواج کی منتقلی پر غور شروع
Feb 07, 2025