Waqt News
Thursday | March 30, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ملک بھر میں سحری اور افطار میں گیس دستیاب نہیں
  • مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا
  • سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی
  • زیلنسکی نے چینی صدر کو دورہِ یوکرین کی دعوت دیدی
  • پوپ فرانسس طبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل

شیخ رشید کی ضمانت منظور ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

Feb 07, 2023 | 15:01 3:01 PM, February 07, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 شیخ رشید کی ضمانت منظور ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ شیخ رشید کی ضمانت منظور ہوگی یا نہیں؟ 3 بجے فیصلہ سنایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی۔ شیخ رشید کی وکلاء ٹیم اور تفتیشی افسرعدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر کی جانب سے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کل والا ہائیکورٹ کا آڈر آگیا ہے تو جمع کروا دیں، جس پر شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ جی ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ آگیا۔ شیخ رشید کے وکلا کی جانب سے تحریری فیصلہ عدالت میں پیش کردیا گیا۔ شیخ رشید کے وکلاء کی جانب سے وکالت نامہ بھی عدالت میں جمع کروایا گیا۔ جج نے شیخ رشید کے وکیل سے استفسار کیا آپ کے مطابق شیخ رشید عمران خان کے قتل کی سازش کاحصہ نہیں؟۔ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا اور کہا وہ جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں، شیخ رشید کا بیان نشر ہونے سے 2 روز قبل ہی مقدمہ درج ہوگیا تھا۔ شیخ رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس کے سامنے بھی قتل ہوجائے تو مقدمہ اتنی جلدی درج نہیں ہوتا، پولیس نے خود انکوائری کی اور مقدمہ بھی درج کر دیا، پولیس کو چاہیے تھا کہ شیخ رشید کا مؤقف لیتی اور اس پرقتل کی سازش کے حوالے سے تفتیش کرتی لیکن الٹی گنگا بہہ گئی، عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے، عمران خان کے خلاف قتل کی سازش ہو رہی جس پر مقدمہ نہیں بنایا جارہا، البتہ آصف زرداری کی بدنامی پر مقدمہ درج کردیا گیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے 31 جنوری کو شیخ رشیدکو نوٹس جاری کیے، نوٹس شیخ رشید کو موصول نہیں ہوئے بلکہ ٹیلی ویژن پر نشر ہوئے، اگلے دن ہائیکورٹ سے نوٹس معطل ہوئے تو شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ریاست کے کسی افسر نے شیخ رشید کے خلاف شکایت درج نہیں کرائی، ایک عام شہری نے الزام لگایا جو پیپلزپارٹی کا ورکر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری اگر الزام لگاتے تو الگ بات تھی، الزامات لگانے پر آصف زرداری کی جانب سے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا جاسکتا تھا، شیخ رشید نے کہا عمران خان جو کہتے سچ کہتے ہیں جھوٹ نہیں کہتے، اس پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔ شیخ رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کو کچھ برآمد نہیں ہوا، مقدمہ صرف سیاسی انتقام لینے کے لیے درج کیا گیا ہے، شیخ رشید کے گھر پر رات کو دھاوا بولا گیا، ساڑھے7 لاکھ سے زیادہ کیش پولیس لےگئی، متعدد قیمتی تحفے بھی پولیس لےگئی، پولیس شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی ساتھ لے گئی۔ وکیل سردار عبدالرازق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے اب کوئی تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جائے، ہائیکورٹ نے بھی فیصلے میں مزید کسی کارروائی سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب مری پولیس سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کے لئے دوبارہ اسلام آباد کچہری پہنچ گئی لیکن عدالت نے درخواست مری پولیس کو واپس کردی۔مری پولیس جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں شیخ رشید کی طلبی کی درخواست لے کر پہنچی۔ عدالت نے درخواست مری پولیس کوواپس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پروسیس فالو کریں پھر میرے پاس آئیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ سیشن جج کے پاس پہلے درخواست جائے گی، سیشن جج مجھے مارک کریں گے پھر سماعت ہوگی۔

ملک بھر میں سحری اور افطار میں گیس دستیاب نہیں

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ”چوروں لٹیروں“ سے تنہاءلڑنے والے دلاور

    Mar 28, 2023
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • رونالڈو کی گرل فرینڈ سعودی عرب سے انتہائی متاثر

    Mar 28, 2023 | 17:39
  • سعودی عرب: مسافر بس کو حادثہ، 20 عمرہ زائرین جاں بحق

    Mar 28, 2023 | 17:33
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ملک بھر میں سحری اور افطار میں گیس دستیاب نہیں

    Mar 29, 2023 | 23:16
  • مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

    Mar 29, 2023 | 22:53
  • سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    Mar 29, 2023 | 22:28
  • زیلنسکی نے چینی صدر کو دورہِ یوکرین کی دعوت دیدی

    Mar 29, 2023 | 21:42
  • پوپ فرانسس طبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل

    Mar 29, 2023 | 21:32
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • شہباز شریف ، عمران کو ” لاڈلہ “ کہہ کر پکارتے ...

    Mar 29, 2023
  • منصورہ دارالامن، دارالامان 

    Mar 29, 2023
  • جماعت اسلامی کا انتخابی منشور کیسا ہے ؟؟؟؟؟ 

    Mar 29, 2023
  • 1

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • 2

    پی ٹی آئی سینیٹروں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد 

  • 3

    حکومت کا سستا پٹرول منصوبہ  ناکام بنانے کی سازش

  • 4

    صدرِ مملکت کا منصب اور سیاسی کشمکش

  • 5

    ڈنمارک میں قرآن مجید کی  پھر سے بے حرمتی 

  • 1

    ہفتہ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 2

    منگل‘ 6 رمضان المبارک 1444ھ‘ 28 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  جہاں پناہ 

    Mar 29, 2023
  • ’نوائے وقت‘83برس کا ہو گیا

    Mar 29, 2023
  • پاکستان کا کشمیر و فلسطین سے موازنہ کیوں؟

    Mar 29, 2023
  • عمران خان کا دس نکاتی ایجنڈا

    Mar 29, 2023
  • الخدمت اور ترکیہ کا زلزلہ

    Mar 29, 2023
  • دہشت گردی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

    Mar 29, 2023
  • غذائی قلت اور موسمیاتی تبدیلیاں

    Mar 29, 2023
  • رم دھان نہیں رمضان اور مہنگائی نہیں برکت

    Mar 29, 2023
  • راندہ درگاہ ہوتا آئین و قانون 

    Mar 29, 2023
  • نفرت اور کینہ ریاستوں کا قاتل

    Mar 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    رمضان اورمغفرت

  • 2

    برکاتِ رمضان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    کوئٹہ میونسپلٹی کی استقبالیہ میں 15جون 1948ئ

  • 3

    فرمان قائد

  • 1

    ضرب کلیم

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group