کراچی (پی پی آئی)آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے نان فائلرز کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے حکومت نے 45 سے 50 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا ہے۔تجویز کے تحت یومیہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کی بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہو سکتا ہے، ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل افراد پر مجوزہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے 45 سے 50 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
نان فائلرز کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے 50 ارب آمدن کا تخمینہ
Feb 07, 2023