
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس میں سابق جنرل (ر) پرویز مشرف کے لئے فاتحہ خوانی کرانے کے معاملے پر ارکان میں اختلاف سامنے آیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ہاؤس کیسے چلائیں گے ایسی صورتحال میں‘ میں استعفیٰ دے کر چلا جاتا ہوں‘ میں سب کو موقع دوں گا‘ سب اپنی نشستوں پر جائیں۔ چیئرمین سینٹ نے اپوزیشن لیڈر کا مائیک بند کروا دیا۔