Waqt News
Sunday | March 26, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

مسئلہ کشمیر کا حل عالمی اداروں کے لیے بڑا چیلنج ہے

Feb 07, 2023 8:09 AM, February 07, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

 بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی آزادی کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کے ایجنڈے پر موجود قدیم ترین حل طلب مسئلوں میں سے ایک ہے۔ اسی نوعیت کا دوسرا مسئلہ فلسطین کا بھی ہے۔ ان دونوں علاقوں میں آبادی کی غالب اکثریت مسلمان ہے اور جن غاصب قوتوں نے انھیں دبا کر رکھا ہوا ہے وہ غیر مسلم ہیں اس لیے اقوامِ متحدہ سمیت کسی بھی بڑے اور اہم بین الاقوامی یا عالمی ادارے کو یہ توفیق نہیں ہوتی کہ وہ ان مسائل کو حل کرانے کے لیے کوئی ٹھوس کردار ادا کریں۔ یوں یہ مسئلے عالمی اداروں کے لیے بڑے چیلنجز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تقریروں اور بیانات کی حد تک تو ان مسائل کو اہمیت دی جاتی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا جاتا۔ مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ فلسطین میں بسنے والے تقریباً دو کروڑ افراد آزادی سے جینے کا حق مانگ رہے ہیں لیکن بین الاقوامی برادری اور عالمی ادارے ان کو یہ حق دلانے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کررہے۔ ان دونوں علاقوں میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں مگر کسی طاقتور ملک یا ادارے کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کی جائے تو اس حوالے سے پاکستان کو بھی اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم عالمی اور بین الاقوامی سطح پر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اس طرح رائے سازی نہیں کرسکے جیسے کہ ہمیں کرنی چاہیے تھی۔ ہر سال 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر تو منایا جاتا ہے لیکن اگر محض اس دن کے منانے سے یہ مسئلہ حل ہونا ہوتا تو کب کا ہوچکا ہوتا۔ 2019ءمیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتہا پسند حکومت نے 5 اگست کو بھارتی دستور کی شق 370 اور 35 اے ختم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے ان علاقوں کو بھارت میں ضم کرلیا۔ یہ ایک ایسا اہم واقعہ تھا جسے بنیاد بنا کر پاکستان کو بار بار اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو یہ احساس دلانا چاہیے تھا کہ بھارت خطے میں امن و امان کی فضا کو تباہ کرنے کے لیے مذموم ہتھکنڈے اختیار کررہا ہے۔ پاکستان نے اس مسئلے کو اجاگر تو کیا اور بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کر کے یہ پیغام بھی دیا کہ ہم اس اقدام کو قبول نہیں کرتے لیکن عالمی سطح پر ہمارا پیغام ویسے نہیں پہنچا جیسے اسے پہنچنا چاہیے تھا۔

سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں

اتوار کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر دنیا بھر میں موجود کشمیریوں نے یک زبان ہو کر بھارت کو یہ بتایا کہ وہ مقبوضہ وادی پر اس کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم نہیں کرتے۔ پاکستان کے بھی تقریباً تمام چھوٹے بڑے شہریوں میں کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ ان ریلیوں میں شریک ہو کر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے یہ اعلان کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ سمجھتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے وہ اتنے ہی فکر مند ہیں جتنے کہ کشمیری عوام۔ ان ریلیوں کا مقصد کشمیریوں کو یہ احساس دلانا بھی تھا کہ وہ اپنی آزادی کی جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ پاکستان کے ہر گوشے میں بسنے والے مسلمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جس جوش و جذبے سے اس دن کو منایا گیا اس سے حکومت کو اس بات کا احساس ہو جانا چاہیے کہ پاکستانی عوام کسی بھی صورت میں مسئلہ کشمیر کے حل ہوئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ریلیوں کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں سیمینارز بھی منعقد ہوئے جن میں مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری بھائیوں کی سیاسی و سفارتی سطح پر امداد جاری رکھی جائے گی۔

او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کے وحشیانہ اقدامات کو اجاگر کرتا رہے گا۔ کشمیریوں کو آزادی دلانے کے لیے پاکستان کو معاشی طاقت بنانا ہوگا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب تک پاکستان معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم نہیں ہوتا تب تک بین الاقوامی برادری کو ہماری بات ٹھیک سے سمجھ نہیں آئے گی۔ ہم جن کے دست نگر ہیں ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان سے کیسے کوئی تقاضا کرسکتے ہیں؟ ہماری تمام سیاسی قیادت کو یہ سوچنا ہوگا کہ ان کے تمام تر ذاتی و گروہی مفادات کا تحفظ صرف اور صرف اسی صورت میں ممکن ہوسکتا ہے جب یہ ملک اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہو۔ سیاسی اختلافات کو بنیاد بنا کر ملک کو نقصان ہرگز نہیں پہنچانا چاہیے، لہٰذا سیاسی قیادت کو چاہیے کہ اس نازک صورتحال میں اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر اس یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھی ہو کہ ملک کو ان حالات سے کیسے نکالا جائے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جیسے شاطر ساہوکار سے ملک کی جان کیسے چھڑائی جائے؟

تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

جہاں تک مسئلہ کشمیر کے حل کی بات ہے تو اس حوالے سے شہباز شریف نے اتوار کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ درست کہا کہ اس وقت اس ایوان میں تمام جماعتوں کے اکابرین موجود ہیں اور یہ وہ اتحاد و یگانگت ہے جسے دیکھ کر آج بھارت پریشان ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھا اور ان کی اخلاقی امداد جاری رکھی ہے۔ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔ وزیراعظم کا یہ کہنا بجا ہے کہ جب کشمیر کی بات آتی ہے تو جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا محاورہ سچ ثابت ہوجاتا ہے۔ بس اسی بات کو سامنے رکھ کر ہمیں اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ ہم کس طرح وہ لاٹھی حاصل کرسکتے ہیں جسے دیکھ کر بھارت کو یہ احساس ہو جائے کہ اگر اس نے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرتے ہوئے انھیں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت نہ دیا تو معاملات اس سطح تک چلے جائیں گے جہاں اسے بھی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • کینسر کی تشخیص کے بعد جیل میں قید سدھو کیلئے اہلیہ کا جذباتی ...

    Mar 25, 2023 | 14:02
  • امریکی صدر کا ایران کے حق میں بڑا اعلان

    Mar 25, 2023 | 13:42
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد ...

    Mar 25, 2023 | 14:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ...

    Mar 26, 2023 | 18:30
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے ...

    Mar 26, 2023 | 18:27
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

    Mar 26, 2023 | 18:22
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

    Mar 26, 2023 | 18:17
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف ...

    Mar 26, 2023 | 18:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان پر رحم کریں!!!!!

    Mar 26, 2023
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • بھونچال رات، چاند رات 

    Mar 24, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Mar 24, 2023
  • آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا 

    Mar 24, 2023
  • 1

    صدر مملکت کا وزیراعظم کو مراسلہ اور اسکے مضمرات

  • 2

    آئی ایم ایف کو  ”انف از انف “ کہنے کی ضرورت

  • 3

    تھرڈ آپشن سے بچنے کیلئے سیاسی قیادتوں کی بصیرت کا امتحان 

  • 4

    کفایت شعاری مہم اور افسران کی گاڑیاں

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں اور  کرۂ ارض کا مستقبل

  • 1

    اتوار ، 4 رمضان المبارک ، 1444ھ، 26 مارچ 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ‘  3  رمضان  المبارک  1444ھ‘  25  مارچ 2023ء

  • 3

    جمعة المبارک، 2 رمضان المبارک ، 1444ھ، 24 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قومی اسمبلی کا فورم چھوڑکر کیا ملا

    Mar 26, 2023
  • پانی کا عالمی دن اور پاکستان

    Mar 26, 2023
  • چومکھی لڑائیاں

    Mar 26, 2023
  • مفت آٹا.... سیاسی رشوت، سہولت یا مصیبت

    Mar 26, 2023
  • ”اس بار،ثواب کو ضرب دیجیے“

    Mar 26, 2023
  • جیت عمران کی ہوگی 

    Mar 26, 2023
  • اردو، بانیانِ پاکستان کی نظر میں 

    Mar 26, 2023
  • جمہوری تماشا

    Mar 26, 2023
  • یہ کیاہورہا ہے؟

    Mar 26, 2023
  •  مضر صحت دودھ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی

    Mar 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ کی فرضیت 

  • 2

    استقبالِ رمضان 

  • 3

    فضائل قرآن (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    ازخطبات اقبال

  • 4

    ضرب کلیم 

  • 5

    از کتاب اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group