لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی بزدار حکومت کا عزم ہے۔ راجن پور کی تعمیر و ترقی کیے لیے پندرہ ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی بزدار حکومت کا عزم ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے راجن پور کی تعمیر و ترقی کے لیے 15ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ راجن پور میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں آئے گا جبکہ رکھ عظمت والا جام پور کیلئے کنٹینر کلینک کا آغاز ہوگا۔ جام پور سے کشمور 2 رویہ سڑک اور دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی۔