اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام پر واویلا مچانا سمجھ سے بالاتر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیگام میں وزیر اطلاعات شبلی فرازنے کہا کہ اوپن بلیٹ کی مخالفت کرکے انہوں نے واضح کردیا کہ یہ سیاست میں پیسے کی سیاست ختم نہیں کرنا چاہتےانتخاب میں شفافیت جمہوریت کی مضبوطی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کیا گیا۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کے لیے کابینہ کے مجوزہ آرڈیننس پر دستخط کیے۔
آرڈیننس کے تحت الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 122 میں ترمیم کی گئی ہے۔ آرڈیننس کے تحت پارٹی سربراہ ووٹ دکھانے کی درخواست کر سکے گا۔ الیکشن کمیشن پارٹی سربراہ یا اس کے نمائندے کو ووٹ دکھانے کا پابند ہوگا۔