کشمیری عوام آزادی کا سورج جلدطلوع ہوتا دیکھیں گے: شہزاد منور
گجرات(نامہ نگار) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ زمییندار کالج میں سیمینار کا انعقاد ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شہزاد منور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام 1947سے بھارتی بربریت کا سامنا کر رہے ہیںوہ دن دور نہیں جب کشمیر کے عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔ پرنسپل زمیندار کالج پروفیسر عبدلرزاق کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا بھر کے سامنے نمایاں ہو چکا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ بعد ازاں کالج کے طلبہ نے کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شہزاد منور، پرنسپل پروفیسر عبدالرزاق وائس پرنسپل غلام عباس نے کی۔