وزیراعظم عمران خان نے خصوصی ٹیکنالوجی زونز کے قیام اور فائیو جی سپیکٹرم کے آغاز سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی سے متعلق امور کے بارے میں ایک ہفتے کے اندر نظام الاوقات پر مبنی لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آج اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے کیونکہ آئی ٹی ملک کا مستقبل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور حکومت انہیں سہولت فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے طورپر کام کرنے والوں کو سہولیات اورمراعات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی شعبے کے فروغ سے اس سے وابستہ نوجوانوں کو ترقی کے مواقع میسر آئیں گے اور ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔