روس نے وینزویلا میں حکومتی تبدیلی کے لئے امریکی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واشنگٹن کی ملک کے خلاف پابندیوں کو انتہائی قابل مذمت قرار دیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لارورف نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا پابندیوں کے ذریعے وینزویلا میں حکومت کی تبدیلی کے لئے دباﺅ ڈالنا انتہائی قابل مزمت اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی قسم کی تجاویز نہیں لائے ہم اپنے اتحادیوں کا احترام کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ یورپی یونین لیما گروپ کے ساتھ اقدامات تشکیل دے رہا اور آگے بڑھ رہا ہے جبکہ ہمارے نزدیک یہ اقدامات بیکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روس وینز ویلا بحران کے حل کے لئے قومی سطح پر مذاکرات کا حامی ہے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024