امریکی ریاست ٹیکساس میں بیوی اور 2 بچیوں سمیت خاندان کے 5 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت دے دی گئی ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جیل حکام نے بتایا کہ 47 سالہ ایبل اوچوا کو ہیوسٹن میں مہلک انجکشن لگا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق مجرم نے اگست 2002ء میں چرچ سے واپسی پر اہلیہ سے کوکین خریدنے کے لئے 10 ڈالر لئے تھے اور نشہ کرنے کے بعد گھر پہنچتے ہی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بیوی ، 9 اور 7 ماہ کی دو بیٹیوں ،ساس اور بھابھی ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں ۔ ملزم واردات کے بعد بیوی کی گاڑی پر فرار کی کوشش کے دوران پکڑا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ہی اس نے اعراف کیا کہ وہ اپنی زندگی سے تنگ تھا اس لئے اس نے یہ اقدام کیا ہے۔ اپنی آخری گفتگو میں وہ سسرالیوں سے اپنے کئے پر معافی بھی مانگتا رہا ۔ اوچووا رواں سال میں وہ تیسرا امریکی ہے جسے سزائے موت ہوئی ۔ اس سے قبل ٹیکساس کا ایک اورشخص بھی یہ سزا بھگت چکا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024