بہاولپور: بہاولپور سول اسپتال میں نوسرباز خاتون پانچ روز کا بچہ لے کر فرار ہوگئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق چولستان سے آئی خاتون کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے تھےایک بچہ پیدائش کے بعد ہی چل بسا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ نوسرباز خاتون گذشتہ چار روز سے متاثرہ فیملی کے ساتھ رہ رہی تھی آج موقع پاکرنوسرباز خاتون بچے کے والد کو شناختی کارڈ کی کاپی اور موبائل نمبر دیکر بچہ لے گئی۔
دوسری جانب بچہ اغوا کرنے والی خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اس قدر آرام کے ساتھ بچہ لے کر فرار ہورہی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہےاور نوسرباز خاتون کی تلاش شروع کردی ہے