سیہون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈگری کالج کے لیکچرار خادم میمن جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ سیہون کے نواحی علاقے میں اس وقت پیش آیا،جب خادم حسین اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے تین ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے باعث ڈگری کالج کے لیکچرار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہوا۔
واقعے کے فوری بعد اہل محلہ نے ایک ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے، جس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔