محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز اور گرد آلود ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، سردی کی نئی لہر کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہےگا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی اور کراچی میں بھی یخ بستہ ہواﺅں کا راج ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم سرد رہےگا جبکہ گرد آلود ہوائیں متوقع ہے ، شمال مغربی ہواوں کےباعث سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، تیز ہواں ،سردی کی نئی لہر کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہےگا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوامیں نمی کاتناسب28 فیصد ہے جبکہ اس وقت ہوا 27 ناٹیکل میل فی گھنٹے کی رفتارسے چل رہی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024