آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرکانفرنس,بھارتی ریشہ دوانیوں کا موثر جواب دیا جائے گا۔کورکمانڈرکانفرنس کا اعلان
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرکانفرنس ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی اس کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کانفرنس میں کہا گیا کہ بھارت کی جنگ بندی کے خلاف ورزیاں خطے میں قیام امن کیلئے خطرہ ہیں ۔ بھارتی ریشہ دوانیوں کا موثر جواب دیا جائے گا۔اس کانفرنس میں خطے میں امریکی سیکیورٹی سے متعلق پالیسیوں پر خصوصی غور کیا گیا ۔ کانفرنس میں آپریشن ردالفساد کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایل او سی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کانفرنس میں انسداد دہشتگردی کی طویل کوششوں سے حاصل کامیابیوں کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔شرکاء نے خطے اور پاکستان میں پائیدار امن استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔آئی ایس پی آر سے کانفرنس کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں خطے میں قیام امن کیلئے خطرہ ہیں ۔ بھارتی ریشہ داوانیوں کا موثر جواب دیا جائے گا۔ قومی مفادات کا تحفظ ہر صورت سرفہرست رہے گا۔ کانفرنس میں ردالفساد کی کامیابیوں پر بھی بات کی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق انسداد دہشتگردی سے حاصل کامیابیوں سے دیر پا امن و استحکام ممکن بنایا جائے گا۔ خطے میں قیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کیا جائے گا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی سے حاصل فواہد کو مربوط بنا کر پاکستان اور خطے میں دیر پا امن کو یقینی بنایا جائے گا۔ خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔