مریم نواز نے غیر ملکی گواہوں کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دو غیر ملکی گواہوں کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا.درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے.درخواست میں جج احتساب عدالت اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں غیر ملکی گواہوں کا بیان ویڈیو لنک سے ریکارڈ کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔ مریم نواز نے احتساب عدالت کا 2 فروری کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ احتساب عدالت نے دو غیر ملکی گواہوں کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کے دو فروری کے فیصلے کو کالعدم قرار دے درخواست میں جج احتساب عدالت اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔