گاربین موتوروزا اور رافیل نڈال سال کے بہترین اتھلیٹ قرار
ملتان (سپورٹس ڈیسک) ٹینس پلیئرز گاربین موگوروزا اور رافیل نڈال کو سال کے بہترین اتھلیٹس قرار دیا گیا ہے۔ خاتون کھلاڑی گاربین پہلی بار اس ایوارڈ کی حقدار قرار پائی ہیں۔ انہیں ایوارڈز بارسلونا میں منعقدہ 70 ویں سپورٹس گالا میں دئیے گئے۔ گاربین نے 2017ء میں ومبلڈن اور ویسٹرن سدرن اوپن ٹرافی سمیت دو بڑے ٹورنامنٹ جیتے۔ وہ سیزن میں گیارہ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہیں وہ پہلی ہسپانوی کھلاڑی ویں جنہوں نے عالمی رینکنگ پہلی پوزیشن حاصل کی انہیں 11 ستمبر میں ٹاپ رینک کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ اسی تاریخ کو رافیل نڈال بھی ٹاپ پوزیشن پر فائز ہوئے تھے۔ وہ 2013ء کے بعد پہلے خاتون اور مرد ہسپانوی اتھلیٹ ہیں جو ایک ساتھ ٹاپ پوزیشن پر فائز ہوئے۔