آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ‘ القاسم نے امیپریل کلب لاہور کو ہرا دیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) ایم سی سی کے زیراہتمام 58 ویں آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ میں القاسم کرکٹ کلب نے امپیریل کرکٹ کلب لاہور کو 3 رنز سے شکست دیدی۔ القاسم کرکٹ کلب نے تمام وکٹوں پر 245 رنز بنائے۔ عبدالمنان 66‘ ارشد بلوچ 58‘ عامر 28 اور راؤ عرفان نے 27 رنز بنائے۔ وسیم 4‘ شاہد خان‘ علیم 2,2‘ ذیشان مغل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ امپیریل کرکٹ کلب کی ٹیم 242 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ داؤد 55‘ ارسل رؤف 39‘ عمر علی 35 اور وسیم نے 24 رنز بنائے۔ فاروق‘ عمر حیات اور عبدالمنان 2,2‘ عرفان ڈوگر اور عبدالرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔