جامعہ زکریا ایمپلائیز یونین کے زیر اہتمام سپورٹس گالا 20 فروری سے شروع ہوگا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین کے زیراہتمام سپورٹس گالا 20فروری سے شروع ہوگا وائس چانسلر نے منظوری دے دی بتایا گیا ہے کہ سپورٹس گالا چھ فروری کو ہونا تھا مگر وائس چانسلر کی مصروفیات کی وجہ سے اب 20فروری سے شروع ہوکر 23فروری تک جاری رہے گا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین ہوں گے۔