انگلش فٹبال پریمیئر لیگ: واٹفورڈ نے چیلسی کو چار ایک سے شکست دیدی
ملتان (سپورٹس ڈیسک) انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے میچ میں واٹفورڈ نے چیلسی کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار ایک سے شکست دیدی ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں واٹفورڈ نے چیلسی کے خلاف پہلا گول 42ویں منٹ میں پنلٹی کِک پر کیا۔ حریف ٹیم نے 82ویں منٹ میں کم بیک کیا اور شاندار گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، واٹفورڈ کو 84ویں منٹ میں دوسری کامیابی ملی۔اس کے بعد واٹفورڈ کی ٹیم نے وقفے وقفے سے مزید دو بار گیند کو جال میں پہنچایا، چیلسی کا سکور ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکا۔