ایسکس کا کائونٹی چیمپئن شپ کیلئے آسٹریلوی فاسٹ بائولر پیٹر سڈل سے معاہدہ
لندن (اے پی پی) ایسکس نے کائونٹی چیمپئن شپ کے ابتدائی پانچ میچز کیلئے آسٹریلوی فاسٹ بائولر پیٹر سڈل سے معاہدہ کر لیا۔ 33 سالہ فاسٹ بائولر کو 62 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں کینگروز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ انہیں اس سے قبل بھی نوٹنگھم شائر کے ساتھ کائونٹی چیمپئن شپ میں چار روزہ میچز کھیلنے کا تجربہ حاصل ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کائونٹی چیمپئن شپ کھیلنے کا تجربہ زبردست رہا تھا اور اب میں دوبارہ اس میں شرکت کیلئے بے چین ہوں، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔