مظفرگڑھ نے یوتھ فٹبال فیسٹیول کشمیر کپ جیت لیا
کوٹ ادو(خبر نگار) چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ او ر ڈسٹرکٹ سپورٹس کنسلٹنٹ آفس مظفرگڑھ کے زیر اہتمام اور خالد شاہین فٹبال کلب کے زیر انتظام گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ ادو کے فٹبال گرائونڈ پر 3روزہ یوتھ فٹبال فیسٹیول کا انعقاد کرایا گیا۔‘فٹبال فیسٹیول کا فائنل میچ خالد شاہین فٹبال کلب کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کی فٹبال ٹیموں کے مابین کھیلا گیا مقررہ وقت پر میچ دو دو گول سے برابر رہا‘پنلٹی ککس پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا کوٹ ادو نے سپورٹس مین میرٹ کے تحت کشمیر کپ مظفرگڑھ کو دے دیا‘پی ٹی آئی کے رہنما محمد ثقلین خان اور الفتح لیبر یونین کے رہنما میاں صفدر جگن فائنل کے مہمان خصوصی تھے جنہوںنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔