ٹی20 سیریز: سیریز افغانستان نے زمبابوے کو کلین سویپ کر دیا
ملتان (سپورٹس ڈیسک) افغانستان نے دوسرے اور آخری ٹی 20 میں 17 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے زمبابوے کو کلین سویپ کردیا ہے۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کی۔ افغانستان نے مقررہ 20 اووروں میں 9وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ محمد نبی 45 کریم صادق 28 اصغر سٹینکزٹی 27 نجیب زدران 24 اور محمد شہزاد نے 17 رنز سکور کئے۔ زمبابوے کے ٹنڈائی چٹارا 3 بلنگ موزارابانی‘ گریم کریمر اور کائل جاروس نے دو دو وکٹ لئے۔ جواب میں زمبابوین ٹیم چار وکٹوں پر 121 سکور کر پائی سکندر رضا 40 ہملٹن مساکارڈزا29 اور ریان برل نے 30رنز بنائے۔ افغانستان کی طرف سے مجیب الرحمان اور راشد خان دو‘ دو محمد نبی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد نبی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔