ستارہ بیگ کی اسٹیج ڈرامہ ’’گوری دیاں جھانجراں‘‘ میں شاندار پرفارمنس
لاہور (ا ین این آئی)اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے اسٹیج ڈرامہ ’’گوری دیاں جھانجراں‘‘ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شائقین سے بھرپور داد حاصل کی ۔ستارہ بیگ ان دنوں محفل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ’’گوری دیاں جھانجراں‘‘ میں شائقین کے دل گرما رہی ہیں۔ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں نداچوہدری،صوبیہ خان ، سارا خان اور دیگر شامل ہیں۔اس حوالے سے ستارہ بیگ نے کہا کہ ان کا کسی سے مقابلہ نہیں ہے اور وہ سارا دھیان اپنے کام کی طرف رکھتی ہیں جس کی وجہ سے آج وہ اس مقام پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ شائقین کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں تو وہ یقینا آپ کی پرفارمنس کو داد بھی دینگے۔اسٹیج ڈرامہ کے پروڈیوسر ایم اسحاق ہیں ۔