کنگ آف کامیڈین امان اللہ نے صحت یابی کے دوبارہ شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا
لاہور ( این این آئی) کنگ آف کامیڈین امان اللہ نے صحت یابی کے دوبارہ شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار امان اللہ کو چند روز قبل سانس میں تکلیف اور پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا تاہم اب وہ صحت یابی ہو کر پھر سے اپنے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ واپسی پر انکے ساتھی اداکاروں افتخار ٹھاکر ، قیصر پیا ، محسن حیدر ، واسع چوہدری ، حنا نیازی نے انکو خوش آمدید کہا اور ان کی خیریت دریافت کی ۔امان اللہ نے کہا کہ خدا کے فضل سے اب میری طبیعت بہتر ہے اور ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ مگر پرستاروں کی محبت مجھے واپس ٹی وی کی طرف کھینچ لائی ہے اور جلد میں تھیٹر پر بھی کام کرتا نظر آئونگا ۔ انہوںنے کہا کہ اپنے پرستاروں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بیماری کے دوران میری جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔