وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ملتان آمد پر شاندار استقبال کیا جائیگا:دیوان عباس بخاری
ملتان (سپیشل رپورٹر) چیئرمین ضلع کونسل دیوان محمد عباس بخاری‘ ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے کاغذی نہیں بلکہ عملی طور پر اقدامات کئے اور اس سلسلے کی ایک بڑی کڑی ملتان میں کڈنی سنٹر کا قیام ہے جس کی وجہ سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے لاکھوں بیمارمریضوں کو صحت کی سہولیات میسر ہوں گی اورترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان آمد پر شاندار استقبال کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہں نے ضلع کونسل ملتان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے شاندار استقبال کی تباریوں کے سلسلے میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں کیا جس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز نے کی جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی شوکت حیات بوسن‘ مہدی عباس لنگاہ‘ سید مجاہد علی شاہ‘ وائس چیئرمین سید واجد علی شاہ‘ سرفراز کھور سمیت بلدیاتی چیئرمینوں‘ لیگی کارکنوں‘ شاہد مختار لودھی‘ منیر اختر لنگاہ‘ غفار اعوان‘ عابد باکسر‘ ارشد میٹ‘ اشرف سروہا‘ اسامہ طاہر‘ اصغر شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی دیوان محمد عباس بخاری نے مزید کہا کہ ملتان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔