پیپلز پارٹی کا پنجاب سے بھی سینیٹ نشستوں کیلئے قسمت آزمائی کا فیصلہ
اسلام آباد (عترت جعفری) پی پی پی نے پنجاب میں بھی سینیٹ کے نشستوں کے لئے قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب سے پی پی پی کے تین امیدوار الیکشن لڑینگے۔ ان میں سے ایک عمومی نشستوں پر جبکہ ایک خاتون اور تیسرا ٹیکنو کریٹ کی نشست پر قسمت آزمائی کرے گا۔ پنجاب اسمبلی میں پی پی پی کے ارکان کی تعداد 8 ہے۔ بظاہر پی پی پی کے کسی امیدوار کے جیتنے کا امکان نہیں۔ پی پی پی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نشست پر حنا ربانی کھر امیدوار ہوں گی۔ جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے نوازش امیدوار ہوں گے۔ عمومی نشست پر نواب علی خان امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر اعتزاز احسن نے سینیٹ کا انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی پی کے امیدواروں کے لئے ’بیک ڈور‘ میں کوششیں کی جا رہی ہیں۔