راولپنڈی پولیس نے 7 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا ، 1520پتنگیں ،45ڈوریںبرآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں کے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے 1520پتنگیں ،45ڈوریںبرآمد کر لی گئیں تھانہ آر اے بازار پولیس نے بحرام سے 100پتنگیں معہ3ڈوریں ،شہاب سے250پتنگیںمعہ7ڈوریں،تھانہ وارث خان پولیس نے کامران سے400پتنگیں معہ6ڈوریں،رضا سے 380پتنگیں معہ 6ڈوریں،تھانہ نیوٹائون پولیس نے نعیم سے 70پتنگیں،تھانہ صادق آباد شاہد سے 110پتنگیں معہ 8ڈوریں،تھانہ صدر پیرونی پولیس نے خان زادہ سے 210پتنگیں معہ15ڈوریں بر آمد کر کے مقدمات درج کرلئے ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔