شیخ رشید دونوں قومی حلقوں اور پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور سابق ناظم راول ٹاؤن شیخ راشد شفیق نے ایوان وقت میں ایک سوال پر کہا کہ شیخ رشید احمد پی ٹی آئی کے تعاون سے این اے 55 اور 56 دونوں حلقوں پر الیکشن لڑیں گے جبکہ صوبائی نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار نہیں تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار باپ دادا سے الیکشن لڑتے رہے۔ بلدیاتی الیکشن مقامی مسائل اور قومی و صوبائی الیکشن قومی و صوبائی مسائل پر لڑا جاتا ہے۔ کروڑوں کے فنڈز خرچ کرنے کے باوجود شکست ن لیگ کے امیدواروں کا مقدر ہوگی۔