ڈاکٹر محمد علی شاہ اسپورٹس فیسٹیول،افتتاحی سینڈ سافٹ بال ایونٹ جامشورو ریڈز نے جیت لیا
کوٹری (نامہ نگار)ڈاکٹر محمد علی شاہ اسپورٹس فیسٹیول جامشورو کا افتتاحی سینڈ سافٹ بال ایونٹ جامشورو ریڈز نے جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فائنل میں جامشورو گرین کو8-7رنز سے شکست دی۔ جامشورو سافٹ بال ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری و حیدر آباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے تعاون سے منعقدہ سینڈ سافٹ بال کے فائنل فیسٹیول میچ میں جامشورو ریڈز کی جانب سے سعادت علی نے 2جبکہ حیدر علی ، کپتان کامران شاہ، بابر علی، ہارون، امجد اور امام علی نے 1-1رن بنایا جامشورو گرین کے کپتان ذاکر علی نے 2 جواد علی ، حسنین، کاشف ، زوہیب اور جاوید علی نے 1-1رن بنایا۔ قبل ازیں ایونٹ کا افتتاح حیدر آباد ڈویژنل سافٹ بال ایسو سی ایشن کے سیکریٹری و ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن بھان سعید آباد کالج محمد اقبال قریشی نے کیا جبکہ ہیو من رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفینڈر آرگنائزیشن تعلقہ کوٹری کے صدر محمد یوسف باریچو اعزازی مہمان تھے۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان سابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نذیر احمد سولنگی مہمانِ خصوصی تھے۔ جبکہ سینئر جر نلسٹ شاہد کاظمی اعزازی مہمان تھے۔ قبل ازیں مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔ آخر میں نذیر احمد سولنگی اور دیگر مہمانوں نے فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں اور نمایاں کھلاڑیوں کو بیٹن، بال اور گلووز بھی دیئے گئے جبکہ جامشورو ریڈز کے سعادت علی کو مین آف دی میچ کی اسپیشل ٹرافی دی گئی۔ ایونٹ مینیجر ظہیر الدین نے شرکت کرنے پر مہمانوں ، ٹیموں کے کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حیدر آباد سافٹ بال ایسو سی ایشن کے سیکریٹری محمد اقبال، باسط علی ، شاہ علی محمدیوسف باریچو اور دیگر موجود تھے۔