شیخ رشید بچہ بچہ ہسپتال تعمیراتی کا تعطل کا شکار ہونے بارے عنقریب سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرینگے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد اصغر مال روڈ پر واقع زچہ بچہ ہسپتال کا تعمیراتی کام تعطل کا شکار ہونے کے بارے میں عنقریب سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے تاکہ اس ہسپتال کو جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ درخواست کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔ یہ بات عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور سابق ناظم راول ٹاؤن شیخ راشد شفیق نے ایوان وقت میں بتائی۔