سوئٹزر لینڈ میں رنگا رنگ ہاٹ ائر بیلون فیسٹیول کا انعقاد
لندن (نیٹ نیوز) سوئٹزرلینڈ میں رنگا رنگ سالانہ ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں برفیلی وادی میں آسمان رنگین گرم ہوا کے غباروں سے دلہن کی مانند سج گیا۔ اس بیلون فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی ماہر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔