افغانستان نے زمبابوے کو دوسرا میچ ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
شارجہ (سپورٹس ڈیسک ) متحدہ عرب امارات میں افغانستان نے زمبابوے کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 17رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ۔ دوسرے میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے ۔ محمد نبی 45‘کریم صادق اٹھائیس ‘کپتان صغر ستانکزئی ستائیس ‘نجیب اللہ زدران چوبیس رنز بناکر نمایاں رہے ۔چتارا نے تین ‘کائل جروس اور موزا ربانی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ زمبابوین ٹیم مقررہ اوورز میں 5وکٹوں پر 141رنز بناسکی ۔مساکاذا انتیس‘سکندر رضا چالیس ‘برینڈن ٹیلر پندرہ ‘بیوری تیس رنز بناکر نمایاں رہے ۔ مجیب الرحمان اور راشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔