زکریا یونیورسٹی کی طالبات سے زیادتی کیخلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان (لیڈی رپورٹر) سرائیکستان نوجوان تحریک نے گزشتہ روز خانیوال روڈ چوک کمہاراں والہ میں مرجان اور دیگر طالبات سے زیادتی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے خانیوال روڈ بند کر کے زکریا یونیورسٹی کی مظلوم طالبات کو انصاف دو انصاف دو کے نعرے لگائے۔ مظاہرے کی قیادت چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات‘ مخدوم سید رضا عباس شاہ‘ حنیف جعفری‘ حسن شہزاد بیگ‘ آفاق خان بلوچ‘ سید ناصر شاہ گردیزی‘ ملک حق نواز‘ خرم شہزاد ‘ مہر قسور ترگڑ‘ مہر ثمر ہراج اور ملک اکرام بھمبر نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہر مظہر عباس کات اور مخدوم سید رضا عباس شاہ نے کہا کہ ملتان کی تاریخ کا دل دہلا دینے والا واقعہ ہے مگر اہل ملتان کے ممبران پارلیمنٹ اور مقامی حکومتوں کے سیاست دانوں کی خاموشی حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا ہم مرجان سمیت تمام زیادتی کا شکار ہونے والی طالبات کو انصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھیں گے تاکہ ظالموں کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔ مظاہرہ میں مہر خضر ملاج‘ دلاو خان‘ اکرم بلوچ‘ حل حسن سومرو‘ امان اﷲ بلوچ‘ سید محسن گیلانی‘ ملک خلیل کھر‘ شمش بھٹی‘ راؤ فہیم‘ رانا ساجد‘ رانا عبدالرحمن‘ چودھری یاسر گجر‘ چودھری عمر فاروق عثمان گجر‘ ابوبکر چدھڑ‘ فہیم گل سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی یوتھ ونگ ملتان کے زیر اہتمام بی زیڈ یو میں سرائیکستان ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے خلاف بوسن روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت چیئرمین رانا فراز نون نے کی مظاہرین نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سرائیکی وسیب کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم علی رضا قریشی ‘ پروفیسر اجمل مہار‘ اس کے ساتھیوں اور سود خور مافیا کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انصاف فراہم کرتے ہوئے علی رضا قریشی‘ پروفیسر اجمل مہار اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے سرایکی خطہ میں تعلیمی اداروں کے تقدس کو بحال رکھنے کے لئے مجرموں کو بی زیڈ یو کے گیٹ پر سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے وسیب میں یونیورسٹیوں اور دوسرے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والی طالبات کے والدین اپنی بچیوں کے مستقبل سے خوف زدہ ہیں ایسے میں فوری انصاف مہیا کر کے متاثرہ طالبہ اور دوسری طالبات کو خوف سے نجات دلائی جائے مظاہرے میں ایس ڈی پی ‘ یوتھ ونگ کے صدر شکیل خان یوسفزئی‘ مطلوب شاہ بخاری‘ عابدہ بخاری ‘ ظفر اقبال ہانس‘ شعیب الحسن‘ عرفان بھٹی‘ عمران بلوچ‘ کامران رند بلوچ‘ ریحان شمسی‘ چاند بھٹی‘ ناصر سیال و دیگر شریک تھے۔