بستی ملوک :پٹرولنگ پولیس کی کارکر دگی زیرو‘جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ‘ حکام نوٹس لیں: شہری
بستی ملوک (خبر نگار) پٹرولنگ پولیس بستی ملوک کی کارکردگی زیرو ۔پٹرولنگ پولیس کے گشت نہ ہونے کی وجہ سے بستی ملوک پٹرولنگ پوسٹ سے چند قدم کے فاصلے بستی ملوک چوک پراور گر دونواح میںسڑکوں پر عام شہری دن دیہاڑے چوروں اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیںپٹرولنگ پولیس کے اہلکاراعلیٰ حکام کو کارکر دگی دکھانے کیلئے پٹرولنگ پوسٹ کے سامنے موٹر وے پر یا الرحمان پلازہ کے سامنے ناکہ لگاکربچوں کو سکول لانے لیجانے والے اور دیگر مقامی موٹر سائیکل سوارشہریوں سے بد تمیزی سے پیش آتے ہیں اور موٹر سائیکلیں بند کرکے شہریوںکو خوار کر رہے ہیں ۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔