راجہ وقار ممتاز کو سینٹ کا ٹکٹ دیا جائے ،اہلیان بھنتی انگوری مری
اسلام آباد (وقائع نگار)اہلیان یونین کونسل بھنتی(انگوری مری) نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاںنواز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ ایم سی آئی کے ممبر راجہ وقار ممتاز کو سینٹ کا ٹکٹ ایوار ڈ کیا جائے ۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں اہلیان علاقہ راجہ تنویر ، راجہ نذیر احمد ، راجہ شکیب الرحمان ، حاجی عزیز الرحمان ، راجہ محمد شفیق ، حاجی عبدالغفور ، راشد محمود ، بابو ذوالفقار علی غیور نے قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ سینٹ کے آئندہ انتخابات میں اسلام آباد سے لیگی رہنما راجہ وقار ممتاز کو ٹکٹ دیاجائے انہوںنے کہا کہ راجہ وقار ممتاز اور ان کے والد نے انتہائی نامساعد حالات میں پاکستان مسلم لیگ کا ساتھ دیا پرویز مشرف کے دور میں جب لیگی قیادت کو ملک بدر کیا گیا تو راجہ ممتاز اس وقت بیگم کلثوم نواز کے شانہ بشانہ کھڑے تھے انہوں نے پارٹی کا رکنوں کو منظم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے جلسوں کا انعقاد کیا انہوں نے کہا کہ اس خاندان کی مسلم لیگ کے لیے خدمات کے صلے میں قیادت راجہ وقارممتاز کو سینٹ کا ٹکٹ دے اس سے لیگی کارکنوں میں مثبت پیغام جائے گا ۔