سپین میں تعینات پاکستانی سفیر کی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی
مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت) سپین میں تعینات سفیر پاکستان خیام اکبر نے فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے بھی ملاقات ہوئی۔خیام اکبر نے اس موقع پر ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری تعیناتی سپین کے لئے ہوئی ہے اور جانے سے پہلے میں نے فیملی کیساتھ عمرہ کی ادائیگی کی۔ اس دوران ملکی سلامتی اپنے فرائض منصبی کی بہتر ادائیگی کے لئے دعائیں بھی مانگی۔خیام اکبر نے کہا کہ سپین پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاؤنگا۔