خیبر پختونخواپولیس کی اہلیت قابل تعریف ہے،فواد چوہدری
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں فواد چوہدری ، فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ آج پاک فوج کے ترجمان نے خیبر پختونخواپولیس کی اہلیت کو قابل تعریف قرار دیا ہے جب پی ٹی آئی نے صوبے میں حکومت سنبھالی تو شام ہوتے ہی تھانے بند ہوجاتے تھے پنجاب میں ایس ایچ او بھی وزیر اعلیٰ ہائوس سے لگایا جاتا ہے جبکہ کے پی کے میں وزیر اعلیٰ اپنے ضلع کا ڈی ایس پی بھی تبدیل نہیں کرسکتا ہمارا یہ بیانیہ ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس سب سے بہترین فورس ہے پربت روڈ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اغواء برائے تاوان میں 82 فیصد کمی آئی ہے صوبے میں ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں بے پناہ کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جرائم ہوتے ہیں اصل پولیس کا ریسپانس دیکھا جاتا ہے مشال قتل کیس میں58 فیصد لوگ گرفتار کئے گئے ایسا کبھی نہیں ہوا ڈی آئی خان میں خاتون کی بیحرمتی میں ملوث مرکزی ملزم سمیت آٹھوں ملزمان گرفتار کئے گئے کوہاٹ میںپولیس کا اپنا کام ہے ن لیگ والے سیاست میں خواتین کو استعمال کر رہے ہیں کچھ خواتین آرہی ہیں اور کچھ عورتوں کو یہ نکال کر لائے ہیں ۔