پیکر نے لیٹر بکس سے ملنے والے لاکھوں کے پرائز بانڈ اور سیونگ سرٹیفکیٹ پوسٹ ماسٹر کے حوالے کردئیے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ڈھوک گوجراں پوسٹ آفس کے پیکر اسرار حسین صابر نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیٹر بکس سے ملنے والے ایک لاکھ 60ہزار روپے کے پرائز بانڈ 53لاکھ روپے سیونگ سرٹیفکیٹ ڈاکخانہ انچارج جاوید اختر کے حوالے کردئیے جو جاوید اختر نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سمیعہ الدین کی وساطت سے متعلقہ افراد کے حوالے کردئیے محکمہ ڈاک کے دیانت دار پیکر کو عمدہ کارکردگی پر پروموشن دئیے جانے کا امکان ہے۔