چین کا ایک اور میزائل شکن نظام کا کامیاب تجربہ
بیجنگ (آن لائن) چین نے ایک اور میزائل شکن نظام کا کامیاب تجربہ کر ڈالا۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے گرائونڈ بیسڈ مڈکورس میزائل شکن ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیاگیا ہے۔ بیان میں کہا گیا اس تجربہ کے دوران تمام اہداف کامیابی سے پورے ہوئے ہیں۔ یہ تجربہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور یہ کسی ملک کے خلاف نہیں۔