ن لیگ برطانیہ کے سینئر نائب صدر ناصر بٹ کی نوازشریف سے ملاقات
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر ناصر بٹ نے منگل کو سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ان سے ملاقات کے دوران یو کے میں مسلم لیگ (ن) کے امور سے متعلق بات چیت کی۔اس موقع پر ناصر بٹ نے میاں نوازشریف کو پشاور اور مظفر آباد میں تاریخی جلسے منعقد کرنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام میاں نوازشریف سے محبت کرتے ہیں۔2018ء کے الیکش میں مسلم لیگ (ن) دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نوجوان کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کو پارٹی میں مقام دیا جائے گا۔