مصر: فوجیوں کے قاتل 2 مجرموں کی سزائے موت کی توثیق
قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ) مصر کی اپیلٹ عدالت نے دو مجرموں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق مجرموں نے شمالی صوبہ نیا میں گھات لگا کر فوجیوں کو قتل کیا تھا۔ فوجی عدالت نے 2013ء میں ان دو مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ اس فیصلے کے بعد پھانسی کے منتظر قیدیوں کی تعداد 30 ہو گئی۔