بیوی کو حق مہر، خرچہ نہ دینے پر ڈاکٹر امجد چوہدری کونوٹس جار ی
اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیوی کو حق مہر اور خرچہ نہ دینے کے حوالے سے دائر درخواست پر آل پاکستان مسلم لیگ کے سنیئر رہنما ڈاکٹر امجد چوہدری کونوٹس جار ی کرتے ہوئے 20فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے ۔ منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بیوی روزینہ بی بی کی جانب سے دائردرخواست پر سماعت کی ۔اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے خاور امیر بخاری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرامجد چوہدری شادی سے انکاری ہیں، ڈاکٹر امجد چوہدری کا موقف ہے کہ میں نے شادی کی نا روزینہ بی بی کو جانتا ہوں تاہم شادی کے تمام ثبوت موجود ہیں ، حق مہر خرچہ نہیں دیا جا رہا ۔عدالت نے ڈاکٹرامجد چوہدری کو 20 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے ۔